پشاور، تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کی کارروائی ، شراب سپلائی کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2024 17:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاورکی منشیات، اسلحہ، شراب اورغیرقانونی اشیاء کی روک تھام کیلئے کریک ڈائون جاری ہے، خفیہ اطلاع پرپولیس فقیرآباد ڈویژن نےوزیرکالونی میں چھاپے کےدوران گھرسے بھاری مقدارمیں شراب برآمد کرکے ملزم سعادت کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب سپلائی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنےکے ساتھ ساتھ گروہ میں شامل دیگرملزمان کی بھی نشاندہی کی ہے جس کی گرفتاری کے لیےخصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، پولیس نےملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں