بی آر ٹی پشاور کا کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

بجلی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایہ بڑھایا جارہا ہے، ترجمان

جمعرات 2 مئی 2024 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) بجلی قیمتوں میں اضافے کے باعث بی آر ٹی پشاور نے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان بی آر ٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرایوں میں فی اسٹاپ 5روپے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اضافے کے بعد بنیادی کرایہ 15روپے سے بڑھا کر 20روپے ہوجائے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 55روپے سے بڑھ کر 60روپے ہوجائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایہ بڑھایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں