خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے سپیکر صوبائی اسمبلی کو خط لکھ دیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس بلانے کے عدالتی فیصلے کے نفاذ کے لئے سپیکر صوبائی اسمبلی کو خط لکھ دیا ۔ خط کے متن کے مطابق اجلاس بلانے اور حلف لینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے ۔عدالتی فیصلہ موصول ہونے کے بعد وزیر اعلی اور کابینہ آرٹیکل 105 اور دیگر متعلقہ شقوں کے مطابق 14 دن کے اندر اجلاس طلب کریں۔

اپوزیشن لیڈر عباد اللہ خان نے عدالتی فیصلے کے نفاذ کے لئے سپیکر صوبائی اسمبلی کو خط لکھ دیا ۔ خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اجلاس بلانے اور حلف لینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے ۔تفصیلی فیصلے میں عدالت نے وزیر اعلی اور سپیکر کو ہدایات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلہ موصول ہونے کے بعد وزیر اعلی اور کابینہ آرٹیکل 105 اور دیگر متعلقہ شقوں کے مطابق 14 دن کے اندر اجلاس طلب کریں ۔

فیصلے کے مطابق وزیر اعلی اور کابینہ آرٹیکل 65 کے تحت صوبے میں آنے والے سینٹ انتخابات سے پہلے منتخب ارکان سے حلف لیں ۔فیصلے میں سپیکر کو ہدایات دی گئی ہے کہ وہ منتخب ارکان کو رول آف بزنس دستخط کی اجازت دیں ۔خط میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے آپ سے اجلاس بلانے اور منتخب ارکان سے حلف لینے کی درخواست کی جاتی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں