ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور

باجوڑ ضمنی الیکشن میں صوبائی حکومت نے انتخابی عمل میں کوئی مداخلت نہیں کی، ہم بھی خیبر پختونخوا میں دو نمبری کرسکتے تھے، گفتگو

پیر 22 اپریل 2024 22:45

ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں ورکرزکنونشن اور جلسے کروں گا، اپنیمطالبات سامنے رکھوں گا، دیکھتا ہوں کہ مجھے کون روکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کے دفترتوڑے گئے، مہم نہیں چلانے دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ باجوڑ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج سے ثابت ہوا کہ صوبائی حکومت نے انتخابی عمل میں کوئی مداخلت نہیں کی، ہم بھی خیبر پختونخوا میں دو نمبری کرسکتے تھے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم ن یعوامی مینڈیٹ کااحترام کیا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنی خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں ورکرزکنونشن اور جلسے کروں گا، اپنیمطالبات سامنے رکھوں گا، دیکھتا ہوں کہ مجھے کون روکتا ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں اپنے صوبے کے عوام کی ذمہ داری لیتا ہوں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں