ڑ* مشعال یوسفزئی و نادیہ صبوحی کے مابین معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا

[مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی اور جیو نیوز کی سینئر صحافی نادیہ صبوحی نے گلے مل کر تلخیاں بھلا دینے کے عزم کا اظہار

پیر 22 اپریل 2024 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا حکومت کے وفد کی معذرت قبول کرنے کے بعد وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی اور جیو نیوز کی سینیئر صحافی نادیہ صبوحی کے مابین معاملہ کو خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف اور وزیراعلٰی کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی پر مشتمل حکومتی وفد نے پیر کے روز صحافی برادری کی۔

منتخب قیادت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جیو نیوز کی سینیئر صحافی نادیہ صبوحی کے علاوہ جمعرات 18 اپریل کو پشاور پریس کلب میں منعقدہ گرینڈ مشاورتی اجلاس میں تشکیل دی جانے والی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک، خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر ناصر حسین، جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، پریس کلب کے سابق صدر ایم ریاض، پریس کلب کے نائب صدر ملک طیب عثمان گورننگ باڈی کے رکن عمران آیاز، جیو نیوز پشاور کے بیورو چیف شکیل فرمان اور سینئر صحافی بخت زادہ یوسفزئی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پہلے ہی اس واقعہ پر افسوس اور معذرت کر چکی ہے کیونکہ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی صوبائی حکومت صوبہ میں صحافیوں کے احترام، فلاح و بہبود اور صحافت کی آزادی اور فرو جبکہ وزیراعلٰی کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی اور جیو نیوز کی سینئر صحافی نادیہ صبوحی کے مابین واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت حکومت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر حکومتی وفد کی جانب سے واقعہ پر معذرت کی گئی جسے نادیہ صبوحی نے قبول کیا اور مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی اور جیو نیوز کی سینیئر صحافی نادیہ صبوحی نے گلے مل کر تلخیاں بھلا دینے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر جیو نیوز کی سینیئر صحافی نادیہ صبوحی نے معاملہ کو ان کی تسلی اور اطمینان کے مطابق خوش اسلوبی سے نمٹانے پر پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کی قیادت بالخصوص پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک اور سابق صدر ایم ریاض کا شکریہ اداء کیا اور کہا کہ اس واقعہ میں پشاور اور ملک بھر کی صحافی برادری نے جس بھرپور انداز سے ان کا ساتھ دیا ان کے پاس اس کا شکریہ اداء کرنے کے لئے الفاظ نہیں۔

پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک نے کہا کہ نادیہ صبوحی کا معاملہ ہمارے لیے ایک ٹسٹ کیس تھا جس میں ہم اپنے معزز ارکان کے تعاون سے سرخرو رہے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی منتخب قیادت اپنے معزز ارکان کے حقوق و مفادات اور عزت و وقار کے لیے کسی اقدام سے دریغ نہیں کرے گی اور صحافت و صحافیوں کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں