این ای43 میں دوبارہ گنتی ،عدالت نے حکم امتناع میں توسیع کر دی

منگل 23 اپریل 2024 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) این اے 43 ٹانک سے کامیاب امیدوار داور کنڈی کی دوبارہ گنتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی عدالت نے دوبارہ گنتی پر حکم امتناع میں توسیع کردی عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاوکیل درخواست گزار نے سماعت کے دوران کہا کہ ٹانک میں 40 پولنگ اسٹیشنز پر اسد محمود اور 8 پر داور کنڈی کی درخواست پر گنتی ہوئی ہی, مخالف امیدوار اسد محمود نے اب 300 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دیا ہے، داور کنڈی کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری ہوچکا ہے اور انھوں نے اسمبلی کا حلف بھی لیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن جاری ہونے اور حلف لینے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس اب دوبارہ گنتی کا اختیار نہیں،نوٹیفکشن جاری ہونے کے بعد الیکشن ٹربیونل میں یہ جاسکتے ہیں عدالت نے این اے 43 کی نشست پر دوبارہ گنتی روکتے ہوئے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں