خیبرپختونخوا حکومت بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور اس کی آگاہی کے لیے اقدامات کرے گی، عائشہ رضا فاروق

منگل 23 اپریل 2024 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا حکومت بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور اس کی آگاہی کے لیے اقدامات کرے گی اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے مابین مکمل کوآرڈینیشن جاری رکھاجائے گا۔ بچوں کی پیدائش کا اندراج ایک نہایت اہم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار منگل کے روز پشاور میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور چئیر پرسن قومی کمیشن برائے حقوق اطفال عائشہ رضا فاروق سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بچوں کی پیدائش کے اندراج کی شرح بڑھانے کے حوالے سے مختلف قابلِ عمل تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پیدائش کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے تمام قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے اوربچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے این سی آر سی کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے اس حوالے سے بچوں کے اندراج اور حقوق کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اس حوالے سے بھرپور تعاون کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے نگرانی بھی جاری رکھے گی۔ اجلاس میں پیدائش کے بعد بچوں کی رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے مختلف سفارشات بھی زیر غور آئیں۔ صوبائی سطح پر بچوں کے اندراج کے عمل کو مزید آسان بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی رجسٹریشن کی شرح بہت کم ہے حکومت کے ساتھ مل کر رجسٹریشن کے عمل کو مزید بہتر بنانے پر کام کررہے ہیں۔ چیئرپرسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستاننیں پیدائش کے وقت بچوں کے اندراج کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔ این سی آر سی بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ساتھ ملکر کام کر رہا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعلیم، نادرا، یونیسف کے نمائندوں اور دیگر افسران نے بھی شرکت۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں