Aوزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی نامعلوم افراد کی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے شہری کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ کی شدید مذمت

منگل 23 اپریل 2024 22:50

Oپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پشاور کے تھانہ انقلاب کی حدود میں نامعلوم افراد کی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے شہری کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیر اعلی نے پولیس کے اعلی حکام کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری عمل میں لانے جبکہ اقلیتی برادری کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں