پاکستان بار کونسل نے مشعال یوسف زئی کا لائسنس پھر معطل کردیا

صوبائی بار کونسل کے چیئرمین کو ڈسپلنری کمیٹی کی کارروائی معطل کرنے کا اختیار نہیں،پاکستان بارکونسل

بدھ 24 اپریل 2024 22:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا حکومت کی مشیر مشعال یوسف زئی کا وکالت کا لائسنس ایک بار پھر معطل کردیا گیا ۔ پاکستان بار کونسل نے چیئرمین خیبر پختونخوا بار کونسل کا حکم نامہ معطل کردیا۔پاکستان بار کونسل نے خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کا فیصلہ برقرار رکھا جس نے مشعال یوسف زئی کا وکالت کا لائسنس معطل کیا تھا۔

(جاری ہے)

مشعال یوسف زئی پر عدلیہ اور بار کے خلاف منفی مواد شیئر کرنے کا الزام ہے اس پر انہیں وکلا برادری کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مشعال یوسف زئی کے خلاف کارروائی کے پی بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے شروع کی تھی۔چیئرمین کے پی بار کونسل شاہ فیصل اتمان خیل نے مشعال کی درخواست پر کے پی بار کونسل کا فیصلہ معطل کیا تھا۔چیئرمین کے پی بار کونسل کے فیصلے کے خلاف سیکریٹری کے پی بار کونسل نے پاکستان بار کونسل میں اپیل کی تھی جس نے اپیل منظور کرلی۔پاکستان بار کونسل نے بتایاکہ صوبائی بار کونسل کے چیئرمین کو ڈسپلنری کمیٹی کی کارروائی معطل کرنے کا اختیار نہیں، چیئرمین کے پی بار کونسل کا فیصلہ تاحکم ثانی معطل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں