شہری کے لاپتہ ہونے کا معاملہ

آر ٹی ایس کی مداخلت پر ایف آئی آر درج ایس ایچ او تھانہ کابلی کیخلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری ڈی سی پشاور، ڈی پی او لکی مروت کو شوکاز نوٹس، ٹی ایم او چارسدہ کو تمام تجاوزات ہٹانے کے احکامات

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں گیارہ عوامی شکایات کی شنوائی ہوئی۔جج محمد عاصم امام اور کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے شہریوں کی شکایات سنیں۔ پشاور سے عمیر نامی شہری نے اپنے سالے کے چوک یادگار سے اغواء کی ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ کمیشن نے سی سی پی او پشاور کو شوز کاز نوٹس جاری کر دیا، جس کے بعد شہری کا ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

کمیشن نے سی سی پی او کو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف غفلت برتنے کے بنیاد پر محکمانہ کارروائی کے احکامات دئیے۔ ہارون الرشید نامی شہری نے چارسدہ سے نالوں کی صفائی کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ ٹی ایم او نے کمیشن کو لکھا کہ تجاوزات کی وجہ سے صفائی میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

کمیشن نے ٹی ایم او کو تمام تجاوزات ہٹانے کے احکامات دئیے۔ محمد بلال نامی شہری کو ڈومیسائل کے بروقت فراہمی میں کوتاہی پر ڈی سی پشاور کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ۔

سردار حسین نامی شہری نے لکی مروت سے ایف آئی آر کی اندراج کے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ مقررہ وقت میں انکوائری رپورٹ جمع نہ کروانے پر ڈی پی او لکی مروت کو شوز کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے محمد عمران نامی شہری کو فرد کی فراہمی کے لیے ڈی سی کوہاٹ کو ہدایات د دی گئیں۔ ضیاء الدین نامی شہری نے پشاور سے ایف آئی آر کی اندراج کے لیے کمیشن سے کیا تھا۔

پولیس نے انکوائری رپورٹ جمع کروادی، جسکے مطابق شہری کی ایف آئی آر نہیں بنتی۔ کمیشن نے پولیس کے رپورٹ سے اتفاق کیا۔ پشاور سے احمد حسن نامی شہری کی موٹر سائیکل چوری کے معاملے میں پولیس نے کمیشن کو بتایا کہ شہری تعاون نہیں کر رہا، متعلقہ دستاویزات فراہم نہیں کیں۔ کمیشن نے شہری کو پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور تمام دستاویزات مہیا کرنے کے ہدایات دیں۔

لوئر دیر سے حفیظ اللہ نے نالوں کی صفائی کے لیے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ ٹی ایم او نے کمیشن کے سامنے تصویری ثبوت پیش کیئے کہ کمیشن کے احکامات پر صفائی ہو چکی ہے۔ کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افیسر کو ہدایت دی کہ شہری سے معلوم کریںکہ وہ مطمئن ہے کہ نہیں۔ عبدل سلام نامی شہری کی شکایت کی جواب میں ڈی سی نوشہرہ نے کمیشن کو لکھا کہ جس زمین کی حد براری شہری چاہتا ہے وہ مشترکہ ہے۔

کمیشن نے شہری کو پہلے تقسیم کا عمل پورا کرنے کے ہدایات دیں۔کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ خدمات تک بروقت رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔نوٹیفایڈ خدمات تک بروقت رسائی میں کسی بھی سرکاری اہلکارکی کوتاہی قانون کے تحت قابل تعزیرجرم ہے، جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بنیادی خدمات کی حصول کیلئے شہری کمیشن سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں