خیبر پختونخوا حکومت کی مشیر مشعال یوسف زئی کا وکالت کا لائسنس ایک بار پھر معطل کردیا گیا

بدھ 24 اپریل 2024 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا حکومت کی مشیر مشعال یوسف زئی کا وکالت کا لائسنس ایک بار پھر معطل کردیا گیا ہے۔ پاکستان بار کونسل نے چیئرمین خیبر پختونخوا بار کونسل کا حکم نامہ معطل کردیاپاکستان بار کونسل نے خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کا فیصلہ برقرار رکھا جس نے مشعال یوسف زئی کا وکالت کا لائسنس معطل کیا تھا۔

مشعال یوسف زئی پر عدلیہ اور بار کے خلاف منفی مواد شیئر کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

اس پر انہیں وکلا برادری کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔معشال یوسف زئی کے خلاف کارروائی کے پی بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے شروع کی تھی۔ چیئرمین کے پی بار کونسل شاہ فیصل اتمان خیل نے مشعال کی درخواست پر کے پی بار کونسل کا فیصلہ معطل کیا تھاچیئرمین کے پی بار کونسل کے فیصلے کے خلاف سیکرٹری کے پی بار کونسل نے پاکستان بار کونسل میں اپیل کی تھی جس نے اپیل منظور کرلی۔پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ صوبائی بار کونسل کے چیئرمین کو ڈسپلنری کمیٹی کی کارروائی معطل کرنے کا اختیار نہیں۔ چیئرمین کے پی بار کونسل کا فیصلہ تاحکمِ ثانی معطل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں