وزیراعلی خیبرپختونخوا کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات

جمعہ سے شروع ہونیوالے احتجاج کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا

بدھ 24 اپریل 2024 21:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی جس میں جمعہ سے شروع ہونیوالے احتجاج کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بدھ کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر سیر حاصل گفتگو کیساتھ ساتھ پارٹی کے معاملات پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر بدلتی ہوئی سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں پارٹی کی کارکردگی اور حکمت عملی پر بھی بات ہوئی۔دونوں رہنماں نے جمعہ سے شروع ہونے والے احتجاج کے حوالے سے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا ، احتجاج کی حدود متعین کرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلی نے ورکرز کنونشنز کے انعقاد سے متعلق معاملات پر بھی مشاورت کی اور اس بارے ذمہ داریاں تفویض کیے جانے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں