خیبر، جمرود پولیس کی کارروائی، پیدل ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، ملزم سے 2 کلوگرام ہیروئن برآمد

جمعرات 25 اپریل 2024 16:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) خیبر کے تھانہ جمرود پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران پیدل ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم سے 2 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

خیبر پولیس کے مطابق ایس ایچ او جمرود مولاداد خان کی خفیہ اطلاع پر انچارج تختہ بیگ سہیل خان نے شاکس روڈ پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران مشکوک شخص کو تلاشی کے غرض سے روکا جن سے جامع تلاشی کے دوران 2000 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی جبکہ ملزم الطاف ولد میرولی خان سکنہ ابدال خیل کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں