بنوں ضلعی پولیس سربراہ کے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

جمعرات 25 اپریل 2024 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) اردلی روم میں ضلعی پولیس سربراہ بنوں ضیاء الدین احمد نے پولیس جوانوں کے جائزمسائل سن کر ان کے بروقت حل کے لئے مناسب احکامات جاری کئے۔محکمہ پولیس کے قواعد و ضوابط کے تحت ماتحت پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سننے کے لئے ڈی پی او بنوں کے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس جوانوں نے اپنے جائز عرض و معروض اور درپیش مسائل سے ڈی پی او بنوں کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بنوں نے ان کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ پولیس اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔ ان کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیاد پر مناسب اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل کو ہر صورت میں حل کئے جائنگے۔مزید انہوں نے کہا کہ پولیس جوان اپنے فرائض خوش اسلوبی اور ایمانداری سے انجام دیں۔ کوئی بھی اہلکار عوام کے ساتھ نا مناسب رویہ نہ اپنائے۔پولیس عوام کی عزت و مال کی حفاظت کے لئے ہے، عوامی خدمات کو فرض العین سمجھ کر شہریوں کے ساتھ بہترین اخلاق اور اچھے روئیے کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں