mسیو لائف فاؤنڈیشن میں نکاح و رخصتی کی تقریب کا انعقاد

ں*منشیات کے عادی مریضوں کی صحت یابی کے بعد نئی ازواجی زندگی کا آغاز خوش آئند قرار

جمعرات 25 اپریل 2024 20:45

Kپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) سیو لائف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منشیات کے عادی مریضوں کی صحت یابی کے بعد سیو لائف فاؤنڈیشن علاج گاہ برائے نفسیات و منشیات زریاب کالونی فقیر آباد میں نکاح و رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ن لیگ PK-82کے ایم پی اے ملک طارق اعوان تھے۔تقریب میں ملک زرداد جہانگیر اعوان، چئیرمین کئیر ویلفیر آرگنائزیشن خیبر پختونخواہ خان امیر، ملک عمران اعوان،تاجر ظفر خٹک آف کوچی بازار، زوار نور اور دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب میں شرکت کے موقع پر حاجی خان امیر اور حکیم خان نے ملک طارق اعوان کو روایتی پگڑی پہنا کر انکا استقبال کیا تقریب کا آغاز مولانا سبحان اللہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اپنے خطاب میں ملک طارق اعوان نے چئیرمین حکیم خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں زندگی میں پہلی بار اسطرح کی تقریب میں شرکت کر رہا ہوں جہاں منشیات کے عادی مریضوں کی صحت یابی کے بعد نئی ازواجی زندگی کا آغاز ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے دلہن کے سر پر دست شفقت رکھا ہو چادر پہنائی اورنئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ آج اسطرح کی تقریب منقعد کرنے پر سیو لائف فاؤنڈیشن مبارک باد کی مستحق ہے اورانکی اس کاوش پرسیو لائف فاؤنڈیشن کو مرکزی حکومت کی طرف سے ایوارڈدینے کی سفارش کریں گے۔انھوں نے سیو لائف فاؤنڈیشن کے چئیر مین حکیم خان کو یقین دلایا کہ ملک جہانگیر برادران منشیات کے خلاف متحد ہیں اور اس ناسور کو معاشرہ سے ختم کر کے ہی دم لیں گے چئیرمین حکیم خان کا کہنا تھا کہ محمد عابد (دولہا) اور سدرہ بی بی (دلہن) بے سہارہ اور منشیات کے عادی مریض تھے جو آج سیو لائف فاؤنڈیشن علاج گاہ میں مکمل طور پر صحتیاب ہو کر نئی زندگی کا آغاز کر رہے ہیں ہم شادی کے بعد ان دونوں کو سیو لا ئف فاؤنڈیشن میں نوکری بھی فراہم کریں گے اور انکے گھر کا کرایہ بھی فاؤنڈیشن ادا کرے گی تاکہ عزت کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکیں۔

انکا کہنا تھا کہ ایم پی اے ملک طارق اعوان اور انکے فرزند چئیرمین ملک رؤف فاؤنڈیشن ملک رؤف اعوان کی منشیات کے خلاف بہت خدمات ہیں اور یہ اپنی مدد آپ کے تحت سینکٹروں نہیں بلکہ ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کروا چکے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں