گ*خشوع و خضوع کیساتھ نماز کی ادائیگی رحمت باری کا سبب ہوتی ہے ‘ عبد القدیر اعوان

جمعرات 25 اپریل 2024 20:45

]پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ اللہ کریم نے تمام مخلوقات کو حضرت انسان کی خدمت کے لیے پیدا فرمایا انسان وہ مکلف مخلوق ہے جو اس آب وگل کی زندگی کا مرکز و محور ہے جب یہ اپنے مرکز سے ہٹتا ہے تو وہ ترازو جو کہ مساوات اور توازن کا ہے وہ ہل جاتا ہے۔جب تک کوئی شئے اپنے مقام پر رہتی ہے تو اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے آج ہم اپنے ہر عمل لین دین،حصول رزق کے ذرئع،حقوق و فرائض کو خود دیکھ لیں کہ وہ کتنے درست ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جدید معاشروں میں قوانین کا اطلاق،امن کا قیام اور ہر شئے کا معیاری ہونا ہر سہولت کا موجود ہونے کے باوجود خودکشیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اگر غور کریں تو اس کی وجہ نورایمان کی دولت کا نہ ہونا ہے۔

(جاری ہے)

نور ایمان وہ قوت ہے جو بے قرار دلوں کو قرار عطا فرماتی ہے۔یہی وہ سکون ہے جو ہر حال میں بندہ مومن کو مطمئن رکھتا ہے۔یہ وہ رشتہ ایمانی ہے جسے اللہ کریم دوست رکھتے ہیں۔خالق کا مخلوق کے ساتھ دوستی کا فرمانا اس مشت غبار پر احسان عظیم ہے۔جس سے بندہ مومن کا ہر عمل سنت خیر الانام کے تحت آ جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خشوع و خضوع کے ساتھ نماز کی ادائیگی رحمت باری کا سبب ہوتی ہے جو بے حیائی اور برائی سے روکنے کا سبب ہے۔آج دین مخالف قوتیں پوری کوشش کے ساتھ ہمارے اندرفحاشی اور عریانی سرائیت کر رہی ہیں۔چاہے وہ ٹی وی کی سکرین پر ہو یا موبائل سکرین،انھیں یہ بخوبی علم ہے کہ اس کے دیکھنے سے ان کی عبادات میں کمزوری آتی ہے اور وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب ہو رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں