پشاور، مڈل سکولوں کے اساتذہ کیلئے طلبا میں منشیات کے رجحانات کی روک تھام کے حوالے سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) صوبہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار "ہم ساتھ ہیں" کے عنوان سے لائف اسکلز ٹیچر ٹریننگ اور یوتھ امپاورمنٹ پروگرام کے تحت پشاور کے مڈل سکولوں کے 66 مرد و خواتین اساتذہ کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں سینیٹر محسن عزیز اور ڈپٹی سیکرٹری ریفارمز محکمہ تعلیم شازیہ عطا نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

ٹریننگ کے دوران ماسٹر ٹرینر کے فرائض لبنیٰ غنی حیا الدین، تسنیم اختر میر، جہانزیب ظہیر اور ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کے سینئر انسٹرکٹرز نے انجام دیئے۔ یہ پہلا موقع تھا جہاں تربیتی پروگرام اردو میں ترتیب دیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبہ خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے یہ اپنی نوعیت کا منشیات کی روک تھام کا منفرد پروگرام ہے۔

ورکشاپ کے آخر میں ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کو مہمان خصوصی کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے گئے۔ اساتذہ کو اس حوالے سے کتابچہ اور تربیتی مواد بھی فراہم کیا گیا تاکہ وہ سکولوں میں جا کر طلبا کو اس حساس موضوع پر آگاہی دے سکیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ خیبر پختونخوا میں سکول لیول پر منشیات کی "روک تھام" پر پروگرام متعارف کیا گیا ہے، اس سے پہلے متعارف ہونے والے دیگر تمام ٹریننگ پروگرام منشیات استعمال کرنے والوں کے لیے تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں