خیبر پختونخوا میںہفتے کے روز سے مزید بارشوں کا امکان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ ریلیف، اور ریسکیو سمیت تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا میںہفتے کے روز سے مزید بارشوں کا امکان ہے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ ریلیف، اور ریسکیو سمیت تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی سردار علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان بارشوں کے ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے پیشگی انتظامات کئے جائیں، بارشوں کے تناظر میں پی ڈی Qایم اے طرف سے جاری کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے، ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے عملے کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں بروقت ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے، بارش کی وجہ سے دریاں میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے،

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں