ًبچے ہمارا مستقبل، ان کی بہترین تعلیم و تربیت والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے، گورنر

گورنر کی انسپائرر انٹرنیشنل سکول سسٹم پشاور کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت، بچوں میں انعامات تقسیم کیے

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:00

) پشاور(آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ بچے ہمارا کل کا مستقبل ہیں اور ان کی بہترین تعلیم و تربیت والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہی. نجی تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرر ہے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومت بھی ابتدائی معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کثیر رقم خرچ کررہی ہے، سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ ابتدائی تعلیم میں نجی تعلیمی شعبے بھی گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں،پرائمری ایجوکیشن حکومت کی اولین زمہداریوں میں شامل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز انسپائرر انٹرنیشنل سکول سسٹم پشاور کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا.

تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر انسپائرر اسکول حاجی فاروق شاہ،چئیرمین شکیل حسین اور پرنسپل مدثر خان سمیت اساتذہ ، طلبا طالبات اور والدین نے شرکت کی. گورنر نے تقریب میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیی. سکول پہنچنے پر گورنر کا پرپاک استقبال کیاگیا. سکول کے پرنسپل مدثر خان نے گورنر اور دیگر مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی.

انہوں نے سکول کا دورہ کرنے اور تقریب میں شرکت اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا.اس موقع پر گورنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تعلیم معاشرے کے تمام بچوں کا بنیادی حق ہے، 100 فیصد شرح خواندگی کیلئے سرکاری و نجی تعلیمی شعبوں کی مشترکہ خدمات سے ایک مکمل تعلیم یافتہ معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی انتہائی توجہ مرکوز کرنیکی ضرورت ہے، اساتذہ اور اسکول منیجمنٹ کا فرض ہے کہ وہ بچوں کی ریاست سے محبت اور اسلامی اقدار کی پاسداری کی تعلیم و تربیت یقینی بنائیں، اسکولوں میں بچوں کو مادری زبانیں سکھانے کو بھی ترجیح دی جانی چاہئے، انہوں نے کہا کہ وہ بحثیت گورنر و چانسلر اعلی تعلیمی اداروں کے کانووکیشن میں شرکت کرتے ہیں تو اسی جذبہ اور ویزن کے تحت پرائمری اسکولوں میں جانا بھی اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں کیونکہ یہی ہمارے بچے بنیادی تعلیم حاصل کر کے اعلی تعلیم کیطرف جائیں گے اور ملک و قوم کا بہتر مستقبل ثابت ہوں گے�

(جاری ہے)

�#

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں