ِگھنٹہ گھر مچھلی منڈی کے خاتمے کے بعد مچھلی کا کاروبار کرنے والے 21 پرچون دوکانیں سیل

منگل 30 اپریل 2024 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات گھنٹہ گھر مچھلی منڈی کے خاتمے کے بعد مچھلی کا کاروبار کرنے والے 21 پرچون دوکانیں بھی سیل کر دی گئی کارروائی ڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور رحمان خٹک اور اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی لطف الرحمان کی سربراہی میں کی گئی تفصیلات کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور رحمان خٹک اور اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی لطف الرحمان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے گھنٹہ گھر ہریٹیج ٹریل کی خوبصورتی متاثر کرنے اور علاقے کے عوام کو مشکلات سے دوچار کرنے والے مچھلی کی 21 پرچون دوکانوں کو سیل کر کے مالکان کو اپنا کاروبار جی ٹی روڈ چغل پورہ منتقل کرنے کی ہدایات جاری کئے صوبائی حکومت کی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے گھنٹہ گھر ہریٹیج ٹریل اور فوڈ اسٹریٹ کی خوبصورتی کو متاثر کرنے اور نقصان سے دوچار کرنے والی مچھلی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر علاقے میں مچھلی کی ہول سیل دوکانیں سیل کر کے مالکان کو متبادل جگہ جی ٹی روڈ چغل پورہ منتقل ہونے کی ہدایات جاری کئے تھے اور مچھلی کی پرچون دکانداروں کو دو ہفتوں کا نوٹس دیا گیا تھا ڈیڈ لائن گزرنے بعد بھی دکانداروں کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے تھے جس پر مچھلی کے 21 پرچون دکانداروں کی دوکانیں سیل کر کے ان کو بھی جی ٹی روڈ چغل پورہ منتقل ہونے کے احکامات جاری کئے گئے دوسری جانب تاریخی بازار گھنٹہ گھر ہریٹیج ٹریل اور فوڈ اسٹریٹ کی حالت زار بہتر بنانے کاکام بھی آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے کمشنر پشاور ڈویژن کل علاقے کا دورہ کرینگے اور صورتحال کا جائزہ لیے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں