انٹر مدارس اور خصوصی افراد سپورٹس فیسٹیول‘حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب

منگل 30 اپریل 2024 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمزکی رنگا رنگ افتتاحی تقریب گزشتہ روز حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے افتتاح کیا ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل سید فخر جہان‘سیکرٹری سپورٹس مطیع اللہ خان‘کمشنر پشاور ریاض محسود‘ ہائر ایجوکیشن کے وزیر مینا خان آفریدی‘ ڈی جی سپورٹس عبدالناصر‘ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی‘ آرگنائزنگ ٹیم میں ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ‘ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ خان شامل ہیں جبکہ دیگر انتظامی کمیٹیوں میں امجد اقبال‘ شاہ فیصل‘سید جعفر شاہ‘ایڈمن حیات آباد سپورٹس کمپلیکس عابد علی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر فور گلاس والز سکواش کورٹ اور سوئمنگ پول کا افتتاح بھی کیا جبکہ انہوں نے جم کا بھی دورہ کیا‘کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا‘‘ مارشل آرٹس‘جمناسٹک کے کھلاڑیوں نے افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے داد وصول کی‘گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، پشاور، ایبٹ آباد اور سوات ریجنز سے مدارس کے چار سو طلبائکرکٹ، والی بال اور فٹ بال میں جبکہ چار سو خصوصی افراد بوشے، وہیل چیئر کرکٹ، سٹینڈنگ کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور باسکٹ میں حصہ لے رہے ہیں‘ گیمز کے لئے مجموعی طور 10 لاکھ روپے انعامی رقم مقرر کی گئی ہے جبکہ سی ایم کی طرف سے علیحدہ پچاس لاکھ روپے کا اعلان کیاگیا ۔

(جاری ہے)

سپیشل گیمز کے لئے زوار نور، پست قامت افراد گیمز کے لئے زرداد بلبل، بلائنڈ کرکٹ کے لئے حبیب اللہ، مدارس کرکٹ کے لئے پرویز خان، فٹ بال کے لئے فیصل جاوید اور والی بال کے لئے واصف اللہ آرگنائزر ہیں‘ مختلف ایونٹس حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کرائے جائیں گے، اسلامیہ کالج گرائونڈ اور بورڈ گرا ئونڈ میں کرکٹ کے مقابلے کرائے جارہے ہیں، خصوصی کھلاڑیوں میں بصارت، سماعت سے محروم اور پست قامت افراد بھی شامل ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں