بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے، علی امین گنڈاپور

محکمہ محنت مزدوروں کے سارے پیکجز ڈبل کرے گا، صنعت کاروں کو بھی ریلیف دینے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

بدھ 1 مئی 2024 18:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کوئی بات ہو گی تو سب کے سامنے ہو گی، کوئی بات چیت کسی سے چھپ کر نہیں ہو گی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں۔وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ محکمہ محنت مزدوروں کے سارے پیکجز ڈبل کرے گا، صنعت کاروں کو بھی ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ مزدوروں کو پیسے دینے میں صنعت کاروں کو کوئی مسئلہ نہیں، ہر چیز کا علاج ہے، مجھے سارے علاج کا پتہ ہے۔وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا گڈ گورننس اور مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی قوانین میں اصلاحات ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں