خیبر ،دو گاڑیوں کےمابین تصادم میں بچی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے

بدھ 22 مئی 2024 14:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ضلع خیبر کے تحصیل جمرود سورکمر کے مقام پر دو موٹرکاروں کے مابین تصادم سے ایک بچی سمیت چار افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو1122 خیبرکے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم جسئے حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں علی اکبر ,عبدالحمید اختر منیر اور ایک بچی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں