ایس پی ورسک ڈویژن پشاور محمد جواد اسحاق کا تھانہ مچنی گیٹ کی چوکی پجگی کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 1 مئی 2024 18:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ایس پی ورسک ڈویژن پشاور محمد جواد اسحاق نے گزشتہ روز ورسک ڈویژن کے تھانہ مچنی گیٹ کے چوکی پجگی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عبداللہ جلال اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ایس پی ورسک ڈویژن محمد جواد اسحاق نے چوکی کے اندرون ، بیرون اور اطراف کے سکیورٹی انتظامات اور سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی ورسک محمد جواد اسحاق نے پولیس افسران کو سکیورٹی مزید بہتر اور موثر بنانے کی خاطر ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے گزشتہ شب حملہ کے تناظر میں الرٹ ہوکر بھرپور جوابی کارروائی پر اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی۔ ایس پی ورسک ڈویژن محمد جواد اسحاق نے پولیس اہلکاروں کو رات کے وقت دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کے استعمال کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں