پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پیپلز پارٹی فریق نہیں، نیر بخاری

احتجاج مولانا فضل الرحمان کا آئینی حق ،مذاکرات کیلئے حکومت بات کرے،سیکرٹری جنرل پی پی

منگل 7 مئی 2024 22:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پیپلز پارٹی فریق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سیاسی لیڈرز کو مذاکرات پر یقین رکھنا چاہیے،موجودہ ملکی حالات میں مذاکرات ہونے چاہئیں، صدر آصف زرداری نے مشترکہ اجلاس میں بھی مذاکرات کی بات کی تھی۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلیے مذاکرات ضروری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ احتجاج مولانا فضل الرحمان کا آئینی حق ہے، تاہم مذاکرات کیلئے مولانا فضل الرحمان سے حکومت بات کرے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں