ہری پور یونیورسٹی کے تحقیقاتی مقاصد کے لیے زرعی زمین کے مسئلے کو صوبائی کابینہ کے سامنے لا کر حل کیا جائے گا،میناخان

اتوار 12 مئی 2024 11:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان نے کہا ہے کہ ہری پور یونیورسٹی کے تحقیقاتی مقاصد کے لیے زرعی زمین کے مسئلے کو صوبائی کابینہ کے سامنے لا کر حل کیا جائے گا، یونیورسٹی نوجوانوں کو عصر حاضر کی ضرورت کے مطابق جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کی فراہمی میں کوشاں ہے، یونیورسٹی بہترین تعلیمی خدمات پرمیں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پوریونیورسٹی کے تیسرے کانوکیشن سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے طلبہ و طالبات میں ڈگریاں اورٹاپرز کو گولڈ میڈل بھی پہنائیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت یونیورسٹیوں میں سائبر سکیورٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس متعارف کروا رہی ہے، عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبےمیں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بہتر بنایا جا رہا ہے ،ہری پور یونیورسٹی کا خود کفیل ہونا بہت خوش آئند بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی حاصل کردہ تعلیم و ہنر سے ملک و قوم کیلئے فخر کا باعث بنیں،نوجوان طبقہ نے اپنے خاندان کے ساتھ ملکی معاشی ترقی کا لازمی جزو بننا ہے، طلباء وطالبات بالخصوص والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی آرزو و محنت پوری ہو گئی،تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اپنی حاصل کردہ تعلیم سے معاشرے میں نمایاں تبدیلی لانی ہے،تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اپنے اپنے شعبوں میں نئی تحقیق و ایجادات متعارف کرانی ہیں،ہمارے نوجوان قابلیت و صلاحیت میں کسی سے کم نہیں ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں