لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، فضل شکورخان

اتوار 12 مئی 2024 14:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی حکومت ہے، عوام نے ہمیں بھاری مینڈیٹ سے ووٹ دیکر کامیاب کیا ہے، لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، خیبر پختونخوا کی عوام نے ہمیں مسلسل تیسری بار خدمت کا موقع دیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حجرے میں مختلف علاقوں سے آئے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد کے بات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کیلئے تمام موجود وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں،میرے دفتر کے دروازے ہر وقت آپ لوگوں کیلئے کھلے ہیں، کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو ہم آپ کی خدمت کیلئے حاضر ہونگے۔صوبائی وزیر فضل شکور خان نے کہا کہ موجودہ نظام میں بہتری لانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائینگے،ایک ایسا نظام جہاں ہرعام و خاص کے مسائل فوری طور پر حل ہوں اور ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی آسانی سے ممکن ہو۔\378

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں