بانی پی ٹی آئی کی عزت کیلئے خاموش ہوں، شہریار آفریدی

صحیح وقت آنے کا انتظار کر رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے ملنے کا انتظار ہے، 24 مئی کو بھی مجھے ملنے نہیں دیا گیا، رہنما تحریک انصاف

اتوار 26 مئی 2024 17:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عزت اور پارٹی کے اتحاد کے لیے خاموش ہوں۔پارٹی معاملات پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کچھ چیزیں ایسی ہو رہی ہیں جن پر چپ رہوں تو بہتر ہے۔

(جاری ہے)

شہریار آفریدی نے بتایا کہ جس کرب سے گزر رہا ہوں بتا نہیں سکتا مگر پارٹی کے ضابطہ اخلاق کو اپنانا چاہیے، کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر خاموش رہے تو وہ کرمنل خاموشی کہلائی گی۔

انہوں نے کہا کہ صحیح وقت آنے کا انتظار کر رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے ملنے کا انتظار ہے، 24 مئی کو بھی مجھے ملنے نہیں دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بہت ہو گیا، اگر ہم مخلص ہیں تو ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی یقینی بنانی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں