w*شاہ قبول پولیس کی اہم کارروائی ، جعلی کرنسی اور شراب برآمد*

اتوار 12 مئی 2024 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) پشاور ۔ خفیہ انفارمیشن ملنے پر ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول عاکف انجم نے شاہ قبول روڈ پر اہم کاروائی کرتے ہوئے ملزم سے جعلی کرنسی اور شراب برآمد کرلی گئی ، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی لین دین اور شراب کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق خفیہ انفارمیشن ملنے پر ڈی ایس پی سٹی سب ڈویژن دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول عاکف انجم نے اہم کارروائی کی ہے ، کاروائی کے دوران شاہ قبول روڈ پر ملزم شایان ولد عمران کو گرفتار کرکے تلاشی لینے پر 13 ہزار جعلی پاکستانی کرنسی اور شراب بوتل بھی برآمد کرلی گئی ، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں