ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ہمدرد نونہال اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

منگل 14 مئی 2024 21:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ہمدرد نونہال اسمبلی کا اجلاس کل بروز بدھ 15 مئی 2024 دن ساڑھے 10 بجے پشاور ماڈل گرلز ہائی سکول ،ارشاد آباد ورسک روڈ پشاور میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کا موضوع’’کیا ٹیکنالوجی ترقی کا ذریعہ ہی ‘‘رکھا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن صوبہ خیبر پختونخوا و فاٹا فضل منان خان ہونگے۔

اجلاس میں نونہالان مذکورہ موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔جبکہ شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس بروز جمعرات 16 مئی 2024 ساڑھے 5 بجے شام سروسز کلب پشاور صدر میں منعقد ہو گا۔جس میں ’’آئی ایم ایف کی شرائط اور عوام دوست بجٹ، کیا یہ ممکن ہی ‘‘ کے موضوع پر مہمان مقرر اور اراکین شوریٰ اظہار خیال کرینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں