ئ* کنیڈین فرم کو یہاں پر سرمایہ کاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے، عبدالکریم تورڈھیر

منگل 14 مئی 2024 22:25

[پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر سے خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ آفس پشاور میں کینیڈا کی سرمایہ کار کمپنی ''ٹیٹان کاپر'' اور ''پانا کاپر'' کے نمائندوں نے ملاقات کی اور انکے ساتھ صوبے کے معدنی شعبے میں 50 ملین امریکی ڈالر تک کی انوسٹمنٹ کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر محکمہ معدنیات اور کے پی بی او آئی ٹی کے حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کنیڈین کمپنی کے کنٹری چیف ایگزیکٹیو آفیسر نبیل صادق نے معاون خصوصی کو کمپنی کے انوسٹمنٹ پلان، معدنی لیزوں کے حصول میں انکو درپیش چیلنجز اور دیگر امور سے آگاہ کیا اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ذریعے بیرونی سرمایہ کاری میں تعاون کی گزارش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معاون خصوصی نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ کنیڈین فرم کو یہاں پر سرمایہ کاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے۔

انھوں نے فرم کے نمائندوں سے کہا کہ وہ صوبے میں سرمایہ کاری کی صورت میں یہاں پر عالمی سطح پر کئیجانے والے بہتر اور ایڈوانس ٹیکنالوجیکل مائننگ پریکٹسس کو لاکر یہاں پر متعارف کرے۔ انھوں نے کہا کہ فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ کے ذمرے میں کوشش کی جائے گی کہ کنیڈین فرم کیلئے یہاں پر معدنی لیزوں کے لائسنسگ میں سہولت فراہم کی جائے اور وہ یہاں پر سرمایہ کاری میں کوئی روکاوٹ محسوس نہ کرسکیں۔

انھوں نے بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے سلسلے میں سرمایہ کاروں کیلئے قوانین میں پائی جانے والی پیچیدگیوں کی نشاندہی کرے تاکہ ان کو سرمایہ کاروں کیلئے آسان بنایا جائے۔معاون خصوصی نے حکومت کی جانب سے کنیڈین فرم کو صوبے میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی اور کہا کہ حکومت صوبے میں کینیڈا کی سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں