بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ، کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ نے ذمہ داری میئر پشاور ڈال دی

بدھ 15 مئی 2024 23:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ نے بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج کی ذمہ داری میئر پشاور زبیر علی پر ڈال دی۔

(جاری ہے)

ڈی جی کیپٹل میٹرو پولیٹن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ میئر پشاور نے احتجاج کیلئے ممبران کونسل کو اکسایا ہے۔مراسلے میں بتایاگیا کہ پرائیویٹ افراد کی مدد سے ڈائریکٹوریٹ کی تالہ بندی کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی گئی کہ ضلعی انتظامیہ ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کرے۔کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کی جانب سے میئر پشاور کے خلاف کارروائی کیلئے کیس لوکل گورنمنٹ کمیشن بھی بھیجا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں