ایمل ولی خان کی زیر صدارت عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس

بدھ 15 مئی 2024 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کی۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر داد خان ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سلیم خان، مرکزی ترجمان احسان اللہ خان، تمام صوبائی یونٹس کے صدور اور جنرل سیکٹریز اور ملک بھر سے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دو روزہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور انتخابات کے بعد بننے والے حالات پر تفصیلی بحث ہوئی۔ مجلس عاملہ اجلاس میں پارٹی بیانیہ کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئیتفصیلی مشاورت بھی ہوئی۔ مجلس عاملہ اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں پارٹی پالیسی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے مرکزی صدر ایمل ولی خان باچا خان مرکز پشاور میں کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں