پشاور پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل، پولیس پر حملہ، سٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

جمعرات 16 مئی 2024 18:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) پشاور ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان خان کو ملنے والی خفیہ انفارمیشن پر ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل نظیف الرحمان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متنی مرتضی خان نے اہم کارروائی کی ہے، جس کے دوران قتل، اقدام قتل، پولیس پر حملہ، سٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیاگیا، مجرم اشتہاری ادیزئی کا رہائشی ہے، جس کو گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر ادیزئی کی حدود سے گرفتار کیا گیا، گرفتار اشتہاری مجرم نے ابتدائی تفتیش کے دوران سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جس کے قبضے سے ایک عدد پستول اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن کو سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل نظیف الرحمان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متنی مرتضی خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران مجرم اشتہاری خان زیب عرف کچالو ولد زرین خان سکنہ ادیزئی کو گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جس کے قبضے سے ایک عدد پستول اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمدکرلی گئی ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں