ڈی آئی خان میں دہشت گرد ایک با پھر سے متحرک

تحصیل درازندہ میں رات گئے دہشت گردوں کے حملوں میں 4 افراد زخمی ہو گئے

جمعرات 16 مئی 2024 19:25

ْ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ڈی آئی خان میں دہشت گرد ایک با پھر سے متحرک ۔ تحصیل درازندہ میں رات گئے دہشت گردوں کے حملوں میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈیر ہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

درازندہ میں ایک گھر ، دو پٹرول پمپس پر دہشت گردوں نے دستی بموں اور دیگر اسلحہ کا استعمال کیا ۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ جنھیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق شرپسندوں نے ان مقانات کو دہشت گردوں کے خلاف آوازبلند کرنے پر نشانہ بنایا ۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی مددکے لیے علاقہ مکینوں نے جرگہ بلالیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں