پشاور پولیس نے منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزمان گرفتار ، دو کلوگرام چرس برآمد

جمعرات 16 مئی 2024 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) پشاور پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف مہم مزید تیز کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی گلبہار سرکل مختیار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو علی عباس نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران منشیات گاڑی کے ذریعے سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی، خصوصی کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ کے رہائشی ہیں جوکہ مخصوص گاہکوں سے آرڈر حاصل کرنے کے بعد گھر کی دہلیز پر منشیات فراہم کرنے میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے دو کلوگرام چرس اور منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں