خیبرپختونخوا میں تمام اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری کی شعبہ تعلیم سمیت تمام شعبوں میں خدمات قابل تحسین ہیں،گورنر کے پی

جمعرات 16 مئی 2024 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی اینتھنی نوید نے گورنر ہاؤس پشاورمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں بشپ آف پاکستان ہمفرے سرفراز پیٹر بھی شامل بھی موجود تھے۔ ڈپٹی سپیکر اور بشپ سرفراز پیٹر نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

گورنر نے مبارکباد کیلئے تشریف لانے پر ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی اینتھنی نوید اور بشپ سرفراز پیٹر کا شکریہ ادا کیا۔گورنرنے صوبے میں اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کردار ادا کرنے اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادری کے کردار کو سراہااور کہاکہ خیبرپختونخوا میں تمام اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری کی شعبہ تعلیم سمیت تمام شعبوں میں خدمات قابل تحسین ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں