2 خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم خریداری شروع کردی ہے۔ 30 جون تک پنجاب کے کاشتکاروں سے تقریبا 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی،بیرسٹر سیف

جمعہ 17 مئی 2024 21:25

۸پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم خریداری شروع کردی ہے۔ 30 جون تک پنجاب کے کاشتکاروں سے تقریبا 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی۔ پنجاب کے کاشتکاروں سے 3900 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن مافیا کے ڈسے پنجاب کے کسانوں کی مدد کے لئے خیبر پختون خوا حکومت میدان میں موجود ہے۔ پنجاب کے کسانوں کو مافیا نے 300 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا ہے۔ اس مافیا کو سزا دینے کی بجائے راج کماری انتظامیہ نے الٹا کسانوں پر ڈنڈے برسا دئے جبکہ راج کماری کسان کارڈ کا جھوٹا ڈرامہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت پنجاب کے کسانوں کے دکھوں کا مداوا کررہی ہے جبکہ راج کماری پولیس وردی فیشن میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے خیر مقدمی بینر آویزاں کر دئیے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ عظمی بخاری کو بونگیاں مارنے کی بجائے خیبر پختون خوا حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔ اگر خیبر پختون خوا حکومت بھی پنجاب کسانوں کی مدد نہ کریں تو بیچارے کسان کہاں جائینگے۔دوسری جانب عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی، امین گنڈاپور کی زیرِ قیادت صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے صوبے میں شدید لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے پیسکو چیف سے ایک خصوصی ملاقات کی، جس میں انہوں نے پیسکو حکام کو صوبے میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے پر ذور دیا جس پر پیسکو حکام نے صوبے میں لؤڈ شیڈنگ کا دورانیہ فی الحال 4 گھنٹے کم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بعد میں لوڈ شیڈنگ مزید کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں بے تحاشا لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے کر پیسکو چیف کو لوڈ شیڈنگ دورانیہ کم کرنے کی سختی سے ہدایت کی تھی جس پر پیسکو چیف نے واپڈا کے دیگر اعلی حکام سمیت وزیر اعلی سے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ پیسکو چیف نے وزیراعلی کو صوبے میں نئے لوڈ شیڈنگ شیڈول پر تفصیلی بریفنگ دی۔

جس پر وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے تحت لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹوں سے کم کرکے 18 گھنٹے کردیا گیا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ نئے شیڈول پر عمل درآمد کی نگرانی صوبائی حکومت کریگی۔ جہاں پر خلاف ورزی ہورہی ہوئی تو اس پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔ لوڈ شیڈنگ دورانیے کو مزید کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کئے جائینگے۔ وزیراعلی نے پیسکو چیف کو واجبات میں بھی عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر نگرانی صوبے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کئی عدد اقدامات کئے جا رہے ہیں ، اس سسلسے میں روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کرکے 15 روپے کر دی گئی ہے جبکہ آٹے اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اچھی خاصی کمی کی گئی ہے اس کے علاوہ مزید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں