ہنگو، موٹر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم، 2 خواتین جاں بحق

اتوار 19 مئی 2024 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) ہنگو میں موٹر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ہنگو پولیس کے مطابق حادثہ ہنگو بائی پاس پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، حادثے میں کار میں سوار 2 خواتین موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔جاں بحق خواتین آپس میں بہنیں تھیں، زخمی ہونے والا ڈرائیور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں