عیدالاضحٰی کے پیش نظر کانگو فیور کے تدارک کیلئے کمشنرز کو ضروری اقدامات اُٹھانے کیلئے ہدایات جاری

بدھ 22 مئی 2024 16:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے عیدالاضحٰی کے پیش نظر صوبے میں کانگو فیور کے تدارک کیلئے کمشنرز کو ضروری اقدامات اُٹھانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے صوبے کے کمشنرزکو مراسلہ بھیجا ہے کہ جن کے مطابق عیدالاضحٰی کے پیش نظر جانوروں کی خریداری کیلئے کانگو وائرس کی انسانوں میں منتقلی کے خدشات زیادہ ہیں ،ان خدشات کے پیش نظر کمشنرز تمام تر وسائل بروئے کار لائیں، مویشی منڈیوں کے داخلے پر مچھر مار ادویات اور داستانوں کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔

مراسلہ کے مطابق جن مویشی منڈیوں کے داخلے پر مچھر مار ادویات اور داستانوں کا استعمال یقینی نہیں ان منڈیوں کو سیل کیا جائے، صوبے کے تمام اضلاع کے مویشی منڈیوں میں جانے والے افراد حفا ظتی داستانے پہن کر جائیں ،مویشی منڈیوں میں جانے والے افراد مچھر مار ادویات کا استعمال یقینی بنائیں ۔مراسلہ کے مطابق کانگو فیور متاثرہ جانوروں کے اعضا اور خون کے لمس سے پھیلتا ہے ،ذبیحا کے دوران قصائی داستانوں و دیگر احتیاطی تدابیرکے استعمال کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں