کرغزستان سے آئے دیگر صوبوں کے طلبہ کو وزیرِ اعلی ہاوس میں ٹھہرایا گیا ہے،وزیرِ ہائیر ایجوکیشن کے پی

بدھ 22 مئی 2024 16:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء)خیبر پختون خوا کے وزیرِ ہائیر ایجوکیشن مینا خان نے کہا ہے کہ کرغزستان سے آئے دیگر صوبوں کے طلبہ کو وزیرِ اعلیٰ ہائوس میں ٹھہرایا گیا ہے۔ایک انٹرویومیں خیبر پختون خوا کے وزیرِ ہائیر ایجوکیشن مینا خان نے کہا کہ وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور بشکیک میں پھنسے طلبہ سے متعلق پہلے دن سے سنجیدہ ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جیسے ہی یہ واقعہ ہوا وزیرِاعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے فارن آفس کو خط لکھا، انہوں نے طلبہ کی واپسی کے لیے 2 جہازوں کا بندوبست کیا۔خیبر پختون خوا کے وزیرِ ہائیر ایجوکیشن مینا خان نے کہا کہ دونوں جہاز آ چکے ہوتے لیکن بشکیک میں کلیئرنس اور وفاقی حکومت کے کچھ مسائل تھے، وزیرِ اعلی نے آدھی سے زیادہ کابینہ کو ایئر پورٹ بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بشکیک میں لوگ زیادہ ہیں، ہم نے پورٹل کھولا ہے جس پر رجسٹریشن کرتے ہیں، ایک جہاز آج پہنچ گیا اور ایک کل صبح پہنچ جائے گا، جو طلبہ آنا چاہتے ہیں ان کے لیے کے پی حکومت بلا امتیاز انتظام کر رہی ہے۔خیبر پختون خوا کے وزیرِ ہائیر ایجوکیشن مینا خان کے مطابق بشکیک سے آنے والے طلبہ کی رہائش اور خوراک کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، طلبہ کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا، ان کے سفری اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں