ن* گورنر خیبرپختونخوا کی لیجنڈ اداکار طلبعت حسین کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

پیر 27 مئی 2024 04:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2024ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لیجنڈ اداکار ، ہدایتکار و صداکار طلعت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہی.

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہی. گورنر نے کہا ہے کہ طلعت حسین کا انتقال شوبز انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان ہے، مرحوم نے منفرد انداز اداکاری سے شوبز انڈسٹری کو دوام بخشا. انہوں نے کہا کہ مرحوم کی فلم، ڈرامہ، تھیٹر کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں