باجوڑبم دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد شہید، 16زخمی، شہداء کی نماز جنازہ ادا

خیبرپختونخوا کا امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، آئی جی ذوالفقا رحمید

جمعرات 3 جولائی 2025 01:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گرائونڈ کے قریب بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناگئی، تحصیلدار نواگئی، دو پولیس اہل کاروں سمیت 5افراد جاح بحق ، 16شہید ہوگئے۔حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق الخوارج نے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسماعیل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ موقع سے تمام ضروری ثبوت اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی ڈی ٹیمز نے دھماکے کی نوعیت بارے معلومات لے لی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک خداداد بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا کا امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں موٹر سائیکل استعمال کی گئی، موٹر سائیکل میں 7 سے 10بارود نصب کیا گیا تھاجو ورکشاپ کے باہر پہلے سے کھڑی تھی ۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل ، تحصیلدار عبدالوکیل، کانسٹیبل زاہد اور راہگیر فضل منان کی نماز جنازہ سول کالونی خار پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی ، ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق ، کمانڈنٹ باجوڑ اسکاٹس، سرکاری افسران ، شہدا کے لواحقین اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہدا کو باجوڑ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، حکام نے شہدا کے جسد خاکی پر گلدستے رکھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں