ّصوبے کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹرییشنز کو صفائی کی گاڑیوں کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس

جمعرات 7 اگست 2025 23:40

ؔپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء)خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات ارشد ایوب خان کی زیر صدارت صوبے کی تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو صفائی کی گاڑیوں کی فراہمی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری بلدیات ثاقب رضا اسلم، لوکل کونسل بورڈ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ٹی ایم ایزکے ذریعے صفائی کی گاڑیوں کی خریداری کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پی ڈی ڈبلیو پی سے منظور شدہ معیاری وضاحتیںٹی ایم ایزکو فراہم کی جائیں گی، اور کمپنی فِٹڈ ٹریکٹر ٹرالی، فرنٹ لوڈر و بیک ہو والے ٹریکٹرز کی خریداری اصل مینوفیکچررز یا مجاز ڈیلرز سے براہ راست کیپرا کے قوانین کے تحت کی جائے گی، جبکہ منی ٹپر کے چیسیز کی خریداری بھی اسی طریقہ کار کے مطابق ہوگی اور ان کی باڈی کی تیاری کے لیے کھلی نیلامی کے ذریعے ٹھیکے دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات نے کہا کہ اس طریقہ کار سے نہ صرف معیاری اور بروقت خریداری ممکن ہوگی بلکہ بعد از فروخت سروسز کی دستیابی بھی یقینی بنائی جا سکے گی اور ناقص معیار کے سپلائرز سے گریز ممکن ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خریداری کے عمل میں مکمل شفافیت، دیانتداری اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ ٹی ایم ایزفعال ہوکر بہتر طور پر عوام کو سہولیات فراہم کر سکیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں