ٹرمپ کی پالیسیاں مستقل نظر نہیں آرہی ، وہ غیر متوقع فیصلے کرتے ہیں

پاکستان میں بجلی مہنگی ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ بڑھانا مشکل ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی اور گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے سے ایکسپورٹ بڑھے گی، رہنماء پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 اگست 2025 23:46

ٹرمپ کی پالیسیاں مستقل نظر نہیں آرہی ، وہ غیر متوقع فیصلے کرتے ہیں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 07 اگست 2025ء ) رہنماء پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیاں مستقل نظر نہیں آرہی ، وہ غیر متوقع فیصلے کرتے ہیں، پاکستان میں بجلی مہنگی ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ بڑھانا مشکل ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1972سے لے کر آج تک دیکھا جائے تو 10سال ضیا ء الحق کا مارشل لاء اور 10سال مشرف کے نکال کرباقی 53سال نوازشریف اور زرداری کی حکومت رہی۔

شہبازشریف کہتا کہ معیشت بہتر ہوگئی انہوں نے 35ہزار ارب کا قرض لیا ہے۔ پھر معیشت کہاں سے ٹھیک ہوگئی ہے؟ انہوں نے کہا کہ حکومت دہری شہریت والے معاملے پر اقدامات اٹھائے، حکومت مسائل پر کھل کر بات کیوں نہیں کرتی؟شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں مستقل نظر نہیں آرہی ، وہ غیر متوقع فیصلے کرتے ہیں، پاکستان میں بجلی مہنگی ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ بڑھانا مشکل ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی اور گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے سے ایکسپورٹ بڑھے گی، ایکسپورٹ بڑھے گی تو ہم کئی ممالک کے ساتھ مقابلہ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

 
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ امریکا کی منڈی بڑی ہے ہمیں 19فیصد ٹیرف سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ بجلی کی قیمتیں کم ہوں تاکہ ایکسپورٹ بڑھائی جائے اور فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہری شہریت کوئی سیاستدان یا وزیر نہیں رکھ سکتا، جبکہ فیڈرل سیکرٹریزدہری شہریت رکھ سکتے ہیں ۔میں سمجھتا ہوں کہ بیوروکریسی کے پاس دہری شہریت نہیں ہونی چاہئے، کیونکہ اس سے دوہری وفاداری نہیں ہوسکتی۔ جماعت علی شاہ انڈس واٹر کمشنر بھی دہری شہریت رکھتے تھے لیکن وہ جو کچھ کرکے گئے وہ سب کو پتا ہے۔ 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں