ن*نوجوان آئی ٹی کی اہمیت کو سمجھیں، سیکھیں اور اپنی زندگی بدلیں ظ ڈاکٹر شفقت ایاز

جمعرات 7 اگست 2025 23:40

C پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا کے نوجوان آئی ٹی کی اہمیت کو سمجھیں، جدید ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کریں اور ٹیکنالوجی کے میدان میں محنت کریں تو ان کی زندگی بدل سکتی ہے، وہ نہ صرف اپنے لیے بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور آئی ٹی کا ہے، اور جو قومیں اس شعبے پر توجہ دے رہی ہیں، وہ ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے نکل رہی ہیں۔ ڈاکٹر ایاز نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ موبائل اور انٹرنیٹ کو صرف تفریح کا ذریعہ نہ بنائیں بلکہ سیکھنے اور کمانے کا ذریعہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وژن پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا ہے کہ نوجوان تعلیم، ہنر اور خود انحصاری کی راہ اپنائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ہم صوبے بھر میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نوجوانوں کے لیے جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، آئی ٹی پارکس، فری لانسنگ تربیت، اور اسکل ڈویلپمنٹ کے پروگرام لا رہی ہے تاکہ نوجوان گھر بیٹھے باعزت روزگار کما سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ہی ہمارا مستقبل ہے، نوجوانوں کو چاہیے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور آنے والی دنیا کی تیاری آج سے شروع کریں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں