وزیر اعلیٰ محمود خان کا قبائلی نوجوانوں کی خواہش پر باجوڑ میں (آج) سے 3 جی سروس چلانے کااعلان

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

اسلام آباد /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے قبائلی نوجوانوں کی خواہش پر باجوڑ میں (آج) پیر سے 3 جی سروس چلانے کااعلان کیا ہے ۔یہ اعلان وزیر اعلیٰ نے پیر کو ویڈیو پیغام میں کیا ۔ محمود خان نے کہاکہ باجوڑ جلسے میں وزیراعظم سے 3 جی نیٹ ورک کی درخواست کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں نیٹ ورک کے اجراء کی تیاریاں مکمل کرلیں، (آج)پیرسے باجوڑ میں 3 جی سروس مہیا کردی جائیگی۔

محمود خان نے کہاکہ قبائلی عوام کے دیگر مطالبات بھی تیزی سے پورے کریں گے۔محمود خان نے کہاکہ بجلی کی رسد یقینی بنانے کیلئے گرڈ سٹیشن کی تعمیر بھی جلد مکمل کریں گے۔محمود خان نے کہاکہ نقل و حمل کو تیز بنانے کیلئے ایکسپریس وے تک رسائی کیلئے سرنگ کی تعمیر کا بھی جلد آغاز کیا جارہا ہے۔محمود خان نے کہاکہ قبائلی نوجوانوں کو 3 جی سروس مبارک ہو۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں