آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال

منگل 23 اپریل 2024 20:23

آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے خیبرپختونخوا کھلاڑیوں کا پشاور سپورٹس کمپلیکس پہنچنے پر تپاک اسقبال کیاگیا اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس امیر زاہد شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکائونٹس شاہ فیصل عزیز و اقارب اور کھیل کے مداحوں نے پھولوں کے ہار پہنائے ان کے ہمراہ سکواش کوچز محبوب خان ، منورزمان ، طاہر اقبال ، سلام گل سمیت کثیر تعداد میں کھلاڑیوںنے شرکت کی ، آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںپاکستانی کھلاڑیوں نے فتوحات کے جھنڈے گاڑ کر5 ٹائیٹلز اپنے نام کئے۔

(جاری ہے)

گرلز ٹائٹل جیتنے والی دونوں بہنیں مہوش علی اور ماہ نور علی نے اپنی اپنی کیٹگری کا ٹائٹل جیتا بوائز میں حذیفہ شاہد، ابراہیم زیب اور یحییٰ خان نے اپنی اپنی کیٹگری کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔حذیفہ شاہد نے انڈر 13، ابراہیم زیب نے انڈر 15 کا ٹائٹل جیت لیا، جبکہ انڈر 17 کی کیٹیگری یحییٰ خان کے نام رہی۔ گرلز کیٹیگری میں پاکستان کی دو بہنوں مہوش علی نے انڈر 17 اور ماہ نور علی نے انڈر 13 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں