بالائی مقامات پر ہلکی برفباری نے وادی کاغان کا ماحول کو خوشگوار بنا دیا

پیر 25 دسمبر 2023 14:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2023ء) وادی کاغان میں بالائی مقامات پر ہلکی برفباری نے وادی کا ماحول کو خوشگوار بنا دیا ہے۔ کئی سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے شوگران پہنچ رہے ہیں اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم سرد ہوا تو سیاحوں نے کباب پکوڑوں اور مچھلی کی دکانوں کا رخ کرلیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے بھی پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے پلدراں کے مقام سے آگے شاہراہ کاغان کو آئندہ سیزن تک ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند کر دیا ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کالام کا درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دیر میں درجہ حرارت منفی صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔صوبے کے زیادہ ترعلاقوں میں شدید دھند رہے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں