پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا،محکمہ موسمیات

پیر 1 جنوری 2024 23:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2024ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم بدستور خشک اور سرد ہے ۔

(جاری ہے)

صوبے کے بالائی اضلاع چترال ، سوات ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، دیر اور کوہستان میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جس سے موسم مزید سرد ہو سکتا ہے ۔ پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، صوابی اور ڈی آئی خان میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند رہے گی ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالام میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ چترال میں منفی 3 اور دیر میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں